جرمنی،21جولائی(ایجنسی) برطانیہ کی نئی وزیر اعظم ٹریزا مے Theresa May نے اپنا اولین سرکاری غیر ملکی دورہ جرمنی کا کیا ہے۔ انہوں نے برلن میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میرکل
کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر آمادہ ہیں کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے نکلنے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔ ٹریزا مے کے مطابق برطانیہ اس مقصد کے لیے یورپی یونین کے منشور کے آرٹیکل 50 پر کارروائی رواں برس کے اختتام تک شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات بحال رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ مے متوقع طور پر جرمنی سے فرانس جائیں گی جہاں وہ صدر فرانسوا اولانڈ سے ملاقات کریں گی۔